22 بہمن ـ 11 فروری؛ رہبر انقلاب اسلامی نے 22 بہمن کے روز عوام کے حیرت آفرین حضور کا شکریہ ادا کیا
| رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 بہمن کی ریلیوں میں کروڑوں عوام کی حیرت آفرین شرکت کا شکریہ ادا کیا۔ |
|
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے عوام کے عظیم کارنامے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: "ملت ایران کے دوستوں اور دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ ملت ایران نے اپنا راستہ پہچان لیا ہے اور اس نے پیشرفت و سعادت کی چوٹیاں سرکرنے کا عزم کرلیا ہے اور وہ اپنے راستے سے ہر قسم کے رکاوٹیں ہٹالے گی"۔
پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایران کی عظیمالشأن و حیرت آفرین و مبہوت کن ملت
آپ کے استوار اور مضبوط قدم ہرگز تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں؛ آپ کی ہمت و حریت کا پرچم ہمیشہ اونچا رہے؛ اللہ کا درود و سلام ہو آپ کے عزم راسخ اور بے مثل بصیرت پر جو ضرورت کے وقت بدنیتوں اور بدخواہوں سے ٹکراؤ کے میدان کو حق و حقیقت کی فتح کے میدان میں تبدیل اور عزت و عظمت کی نمائش آراستہ کردیتی ہے۔
اور شکر و سپاس اس ذات بی ہمتا خالق ہستی کا جس نے اپنا دست قدرت آپ کے عزم و ایمان اور بصیرت میں نمایاں کردیا اور اسلامی جمہوریہ کی ولادت کی اکتیسویں سالگرہ پر قدیم تاریخی ملت کے ایمان اور خوداعتمادی پر استوار ہونے والے اس نظام کی قوت اور شادابی، پہلے سے کہیں زیادہ شدت و حدت سے، دشمنوں کو باور کرادی۔
کیا گذشتہ اکتیس برسوں کے دوران چند متکبر اور اور دھونس دھمکیوں پر یقین رکھنے والی حکومتوں کی سعی و خطا (Trial and Error) انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے اور انہیں اسلامی ایران پر تسلط کی کوششوں کی بیہودگی سمجھانے کے لئے کافی نہیں ہے؟
کیا اسلامی انقلاب کے اکتیسویں جشن میں کروڑوں ـ بصیرت اور رغبت سے سرشار انسانوں کا حضور کبھی کبھی عوام کا دم بھرنے والے اندرونی معاندین اور فریب خوردہ عناصر کو ہوش میں لانے اور عوام کی راہ اور مرضی، جو بے شک خالص محمدی (ص) اسلام کے صراط مستقیم سے ہی عبارت ہے، سے ان کی آگہی کے لئے کافی نہیں ہے؟
ملت ایران کے دوستوں اور دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ اس ملت نے اپنا راستہ پہچان لیا ہے اور اس نے پیشرفت و سعادت کی چوٹیاں سرکرنے کا عزم کرلیا ہے اور وہ اللہ پر توکل اور پرودگار متعال کی جانب سے عطا کردہ قوت اور توانائی کے سہارے اپنے راستے میں ہر آنے والی رکاوٹ کو ہٹا کر دور کرتی جائے گی اور توفیق الہی اس ملت کی یار و مددگار اور حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ کی دعاء اس کی پشت پناہ ہو۔
سید علی خامنہای