جواب قضا و قدر اور جبر و اختیار کے درمیان کیا تعلق، ھے اسے ظاھر کرنے کے لئے ھم پھلے قضا و قدر کے معنی پھر جبر کے مفھوم اور ان دونوں کے درمیان تعلق کی وضاحت کریں گے ۔
۱۔قدر کے معنی ۔اندازہ ، اندازہ لگانے اور کسی چیز کی مقدار اور اس کی حدمعین کرنے کے ھیں اور اس کے اصطلاحی معنی یہ ھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ھر چیز کا ایک اندازہ مقرر فرمایا ھے اور اسے ایک تخمینے ، حساب اور مقدار کی بنیاد پر پیدا کیا ھے ۔
۲۔ قضا کے معنی حکم ، اور قطعیت و حتمیت کے ھیں ۔ تخلیق، پیدائش اور بھت سی چیزوں کے وجود پانے میں کئی طرح سے قضا کا دخل ھوتا ھے ۔
اگر ممکنہ ذرائع سے کسی چیز کی پیدائش کے اسباب فراھم ھو جائیں اور پھر اس چیز کا وجود میں آنا یقینی اور سچ ثابت ھو جائے تو اس سچ ثابت ھونے کے مرحلے کو قضا کھا جا تا ھے ۔
۳۔ جبر : دینی اور قانونی اصطلاحات میں جبر کے معنی یہ ھیں کہ انسان اپنے کاموں کی انجام دھی میں کسی طرح کا اختیار نہ رکھتا ھو ۔
اسی بنا پر قضا و قدر کے وسیع معنی کا اطلاق انسان اور غیر انسان تمام ھی موجودات پر ھوتا ھے ۔